مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے چاہ بہار میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کا درس اسلام اور قرآن کا درس ہے جس پر ہمیں عمل کرنا ہے اور اسلام دشمن عناصر کے مذموم عزائم کے خلاف مسلمانوں ک صفوف میں اتحاد پیدا کرنا ہے انھوں نے کہا ایران لبنان میں شیعہ تنظیم حزب اللہ اور فلسطین میں سنی تنظیم حماس کی حمایت کرتا ہے ایران کے پیش نظر اسلام کی سرافرازی اور سربلندی ہے انھوں نے کہا کہ ایران جس طرح اسرائیلی حکومت کے مظالم کے مقابل حزب اللہ کی حمایت کرتاہے اسی طرح حماس کے سنّی بھائیوں کی بھی حمایت کرتا ہے حداد عادل نے کہا کہ ہمارے لئے اسلام سب سے زیادہ عزیز ہے اور اسلام کی عزت و عظمت کے لئے مسلمانوں کی صفوف میں اتحاد ضروری ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نواز افراد مسلمانوں کے درمیان اختلاف ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں امریکی اور اسرائیلی مزدوروں کے ناپاک عزآئم کو ناکام بنانا چاہیے
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر حداد عادل نے چاہ بہار میں ایک عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران لبنان میں شیعہ تنظیم حزب اللہ اور فلسطین میں سنی تنظیم حماس کی حمایت کرتا ہے ایران کے پیش نظر بس اسلام کی سرافرازی اور سربلندی ہے
News ID 413158
آپ کا تبصرہ