20 نومبر، 2006، 8:54 PM

احمدی نژاد

ایران پرپابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا

ایران پرپابندیوں کا کوئی اثر نہیں پڑے گا

صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے کے دورے کے موقع پراس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کو ضائع کرنے کےسلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں بے نتیجہ ثابت ہونگی اور ہم آئندہ ایٹمی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں خودکفیل ہوجائیں گے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج تہران میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن ادارے کے دورے کے موقع پراس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی عوام کے حقوق کو ضائع کرنے کےسلسلے میں امریکہ اور اسرائیل کی کوششیں بے نتیجہ ثابت ہونگی اور ہم آئندہ ایٹمی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے میں خودکفیل ہوجائیں گے انھوں نے کہا کہ تہران عالمی قوانین اور ضوابط کے دائرے میں رہ کر اپنے پرامن ایٹمی مشن کو جاری رکھےگا لیکن بعض عالمی طاقتیں ایٹمی ایندھن ٹیکنالوجی پر بدستور اپنی اجارہ داری باقی رکھنے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ ملت ایران کا راستہ واضح ہے انہوں نے کہا کہ ایران گفتگو کی منطق پر زور دیتاہے اور ایران کے خلاف مغرب کی ممکنہ پابندیوں کی صورت میں ملت ایران پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا انھوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑ رکھی ہے ورنہ امریکہ کو بھی معلوم ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے پیچھے نہیں ہے

News ID 409823

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha