14 نومبر، 2006، 10:32 PM

سیدحسن نصراللہ

لبنان میں عنقریب قومی اتحاد پر مبنی حکومت تشکیل پائے گی

لبنان میں عنقریب قومی اتحاد پر مبنی حکومت تشکیل پائے گی

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سیدحسن نصراللہ نے کہا ہے کہ ملک میں جلد ہی ایک ایسی حکومت تشکیل پائے گی جوقومی اتحاد پر مبنی ہوگي

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کل رات جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران لبنان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے لبنان کی موجودہ حکومت میں ممکنہ تبدیلی کی طرف اشارہ کیا ہے  سید حسن نصراللہ نے کہا حزب اللہ لبنان لبنانی عوام کے بطن سے وجود میں آنے والی تنظيم کا نام ہے اورکوئی بھی ہماری قوم پرستی اور حبّ الوطنی کے بارے میں شک و شبہ نہیں کرسکتا انھوں  نے تاکید کی کہ لبنان کی تعمیر نو کا منصوبہ ملک کے موجودہ سیاسی بحران سے متاثر نہیں ہوگا اور سابقہ پروگراموں کے تحت خواہ موجود حکومت رہے یا گرجائے تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا لبنانی گروہوں اور پارٹیوں کے درمیان مذاکرات و صلاح و مشورہ کے نئے دور کے ناکام ہوجانے کے بعد لبنان کے صدر امیل لحود کے وفادار وزیر ماحولیات یعقوب صراف ، اور اسی طرح حزب اللہ و تحریک امل کے پانچ وزراءنےجن میں وزير خارجہ فوزی صلوخ بھی شامل ہیں اپنی وزارتوں سے استعفی دے دیا لبنان کے صدر امیل لحود نے وزراء کے استعفوں کے بعد حکومت کے منعقد ہونے والے اجلاس کو غیر آئینی قراردیا ہے

News ID 407158

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha