مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے کئی ٹی وی چینلوں نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ اورامل تحریک کے وزراء لبنان کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں قومی اتحاد پر مشتمل حکومت کی تشکیل کے بارے میں ہونے والے مذاکرات میں شکست کے بعد حزب اللہ اور امل تحریک کے پانچ وزراء لبنان کی کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں آج قومی اتحاد پر مشتمل حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں چوتھا اجلاس منعقد ہوا جس کی ناکامی کے بعد مذکورہ وزراء نے اپنے استعفی پیش کردیئے ہیں اطلاعات کے مطابق حزب اللہ اور امل تحریک اور لبنان کی قوی آزاد پارٹی لبنان میں قومی حکومت کی تشکیل کی خواہاں ہیں کیونکہ انکے خیال میں لبنان کی موجودہ حکومت ملکی اور قومی مفادات کے بجائے امریکی اور اسرائیلی مفادات کو تحفظ فراہم کررہی ہے اور یہ کہ موجودہ حکومت کمزور اور عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے ادھر حکومت کےحامی چودہ مارچ سے موسوم گروپ کا خیال ہے کہ حکومت اپنے قانونی وظائف پر عمل کررہی ہے واضح رہے کہ چودہ مارچ سے متعلق بعض رہنما اسرائیل کی طرف سے لبنان پر حملے کے دوران اسرائیل کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جس کی وجہ سے حزب اللہ اور دیگر جماعتوں نے قومی اتحاد پر مبنی حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے اگر یہ مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو لبنانی عوام کےسڑکوں پر نکل آنے کے قوی امکان ہیں
لبنان کے کئی ٹی وی چینلوں نے خبر دی ہے کہ حزب اللہ اورامل تحریک کے وزراء لبنان کابینہ سے مستعفی ہوگئے ہیں
News ID 405514
آپ کا تبصرہ