مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان سيد محمد حسيني نے امريكي وزير خارجہ كے مشرق وسطي كے دورے پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج علاقے كي صوتحال ميں كافي تبديلي آچكي ہے اور سفارتي حكمراني كا دور گذر چكا ہے انھوں نے كہا كہ اب حالات سے اس بات كے شواہد ملتے ہيں كہ عالمي سطح پرقوميں بيدار ہوچكي ہيں انھوں نے كہا كہ مشرق وسطي كے ممالك اپنے مسائل كو حل كرنے كي صلاحيت ركھتے ہيں ترجمان نے كہا كہ امريكہ اسرائيل كي بقا اور سلامتي كے لئے علاقے كے ممالك كو امر و نہي كررہا ہے انھوں نے كہا كہ اسرائيل كي وسيع پيمانے پر امريكي حمايت نے امريكہ كو علاقے كي عوام كے نزديك منفور بناديا ہے ترجمان نے كہا كہ نئے مشرق وسطي كا امريكي منصوبہ بھي نقش بر آب ہوگيا ہے انھوں نے كہا كہ اگر اسرائيل كو امريكہ كي حمايت حاصل نہ ہوتي تو فلسطيني عوام كے مصائب بہت پہلے ختم ہوگئے ہوتے
وزارت خارجہ كے ترجمان نےكہا كہ
امريكہ كو علاقے كے حقائق كو تسليم كرنا چاہيے //سفارتي حكراني كا دور گذر چكا ہے
ايران كي وزارت خارجہ كے ترجمان سيد محمد حسيني نےامريكي وزير خارجہ كے مشرق وسطي كے دورے پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا ہے كہ آج علاقے كي صوتحال ميں كافي تبديلي آچكي ہے اور سفارتي حكمراني كا دور گذر چكا ہے
News ID 389851
آپ کا تبصرہ