مہر خبررساں ايجنسي نے ايسو سي ايٹڈ پريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وہائٹ ہاؤس نے اعلان كيا ہے كہ اسرائيلي وزير اعظم اولمرٹ نے ٹيليفون پر لبنان كے بےگناہ عوام پراسرائيل كے وحشيانہ جرائم كي بےباك حمايت پر امريكي صدر جارج ڈبليوبش كا شكريہ ادا كيا ہے اور كہا ہے كہ امريكہ مشرق وسطي كے بحران كو ختم كرنے كے سلسلے ميں مؤثر اقدام كرسكتا ہے امريكي قومي سلامتي كے ترجمان " فرڈريك جونز" نے كہا كہ دونوں رہنماؤں نے آٹھ منٹ كي بات چيت ميں علاقے ميں موجودہ صورتحال كو بہتر بنانے كے سلسلے ميں تبادلہ خيال كيا اسرائيلي حكومت كے ترجمان نے اعلان كيا ہے كہ اگر حزب اللہ اسرائيلي فوجيوں كو واپس كردے اور اسرائيل پر ميزائل حملے بند كردے تو اسرائيلي وزير اعظم ايہود اولمرٹ بھي لبنان پر حملے روكنے كے لئے تيار ہيں ادھر وہائٹ ہاؤس نے اعلان كيا ہے كہ امريكي صدر لبنان پراسرائيل كےحملے روكنے كے سلسلے ميں كوئي دباؤ نہيں ڈاليں گے
اولمرٹ نےامريكي صدر بش كا شكريہ ادا كيا
اسرائيلي وزير اعظم اولمرٹ نے اسرائيل كي بےباك حمايت پر امريكي صدر بش كا شكريہ ادا كيا ہے
اسرائيلي وزير اعظم اولمرٹ نے ٹيليفون پراسرائيل كے وحشيانہ جرائم كي بےباك حمايت پر امريكي صدر بش كا شكريہ ادا كيا ہے
News ID 365863
آپ کا تبصرہ