مہر خبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ملت اسلاميہ كے نام ايك اہم پيغام ميں لبنان اور فلسطين پر اسرائيلي بربريت اور قانا ميں اسرائيلي جرائم پر اقوام متحدہ اور انساني حقوق كي تنظيموں كے سكوت پر شديد تنقيد كي اور فرمايا كہ آج حزب اللہ ملت اسلاميہ اور علاقے كي تمام ملتوں كي طرف سے فرنٹ لائن پر دشمنان اسلام كے ساتھ نبرد آزما ہے رہبر معظم نےقانا الميے كي شديد مذمت كرتے ہوئے فرمايا كہ امريكہ كو صيہونيوں كے جرائم كي حمايت اور مسلمانوں كے حقوق كو آشكارا پامال كرنے كي وجہ سے ملت اسلاميہ كے دندان شكن جواب كا منتظر رہنا چاہئے رہبر معظم نے فرمايا كہ ان معصوم ، بےگناہ اور ننھے منے بچوں كو كس جرم كي سزا ميں قتل كيا گيا ان بچوں كے والدين كے دل ان كے سوگ ميں كباب ہيں معصوم بچوں كے ہمراہ انكي ماؤں كوامريكي اور اسرائيلي خونخوار وحشيوں نے كيوں اپنے وحشيانہ ہوائي حملوں كا نشانہ بنايا ؟ بچوں عورتوں اور بے گناہ عوام كو ہوائي حملوں كا نشانہ بنانا امريكي انساني حقوق كا مظہر ہے جو وہ مشرق وسطي ميں لانا چاہتا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ امريكي پاليسياں اس علاقے ميں بحران بدامني اور جنگ كا باعث ہيں انہيں جان لينا چاہئے كہ وہ جتني زيادہ بدامني پھيلائيں گے اتنا ہي ان پر عوام كا غصہ بڑھتا جائے گا اور دنيا ان كے لئے خطرناك ہوتي جائے گي رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اس امر پرتاكيد كرتے ہوئے كہ اس وقت حزب اللہ اسلامي ام? اور علاقے كي تمام قوموں كا دفاع كررہي ہے كہا صيہوني دشمن كے لئے دين ، آئين ، مسجد اور كليسا شيعہ اور سني ميں كوئي فرق نہيں ہے كيونكہ صيہوني حكومت نسل پرست جارح اور سفاك ہے رہبر معظم نے فرمايا كہ آج ملتيں بيدار ہيں اور امريكي اور برطانوي مكر و فريب سے پہلے سے كہيں زيادہ آشنا ہيں رہبر معظم نے مسلمان جوانوں سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ برطانيہ كي خبيث حكومت نے صيہونيوں كو مشرق وسطي ميں بسايا اوراب امريكہ كي خبيث حكومت اس كي حفاظت كررہي ہے اور مسلمانوں كے قتل عام ميں اسرائيل كے ساتھ يہ دونوں حكومتيں برابر كي شريك ہيں رہبر معظم نے فرمايا كہ ملت اسلاميہ حزب اللہ اور اسكے بےباك اور نڈر مجاہد سيد حسن نصراللہ كا آخري دم تك ساتھ ديں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے ملت اسلاميہ كے نام اہم پيغام ديا ہے
آج حزب اللہ ملت اسلاميہ اور علاقے كي تمام ملتوں كي طرف سے فرنٹ لائن پر دشمنان اسلام كے ساتھ نبرد آزما ہے // امريكہ اور اسرائيل كےعالم اسلام پرظالمانہ حملے ملت اسلاميہ كے اندرمقاومت كي روح كو پہلے سے كہيں زيادہ زندہ كريں گے
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ملت اسلاميہ كے نام ايك اہم پيغام ميں لبنان اور فلسطين پر اسرائيلي بربريت اور قانا ميں اسرائيلي جرائم پر اقوام متحدہ اور انساني حقوق كي تنظيموں كے سكوت پر شديد تنقيد كي اور فرمايا كہ آج حزب اللہ ملت اسلاميہ اور علاقے كي تمام ملتوں كي طرف سے فرنٹ لائن پر دشمنان اسلام كے ساتھ نبرد آزما ہے
News ID 362194
آپ کا تبصرہ