مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر احمدي نژاد نے كل رات امام خميني (رہ) كي سترہويں برسي كے موقع پر حرم امام خميني (رہ) ميں لاكھوں افراد كے شاندار اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ كوفي عنان نے يورپي تجاويز كے بارے ميں ہم سے جلدي نہ كرنے كو كہا ہے اور ہم بھي اس سلسلے ميں عجلت سے كام نہيں ليں گے ليكن يورپي تجاويز پر قومي منافع كي بنياد پر ہي فيصلہ كيا جائے گا انھوں نے كہا كہ جب ہم عدالت كے بارے ميں گفتگو كرتے ہيں تو عدالت كے يہ معني نہيں ہيں كہ عدالت صرف افراد كے درميان ہوني چاہيے بلكہ ملك كا نظام چلانے اور بين الاقوامي روابط ميں بھي عدالت كو مدنظر ركھنا چاہيے صدر احمدي نژاد نے كہا كہ امن و امان صرف توحيد اور عدالت كے محور پر قائم ہوسكتا ہےصدر نے كہا كہ مكتب امام خميني(رہ) كے شاگرد نہ كسي پر ظلم كرتے ہيں اور نہ اپنے حقوق پامال كرنے كي كسي كو اجازت ديتے ہيں صدر احمدي نژاد نے كہا كہ ايراني عوام امن پسند اور صلح طلب ہيں اور سمندر كي طرح آرام و سكون سے رہ رہےہيں ليكن دشمن كے حملے كي صورت ميں طوفاني دريا كي موجوں كي طرح ہر حملہ آور كو ساحل كے پتھروں پر پٹك ديں گے صدر نےكہا كہ چند ممالك غلط طور پر خود كو عالمي برادري كا ترجمان بتارہے ہيں جب كہ ايسا نہيں ہے تمام اسلامي ممالك ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كي حمايت كررہے ہيں جنكي آبادي 900ملين افراد پر مشتمل ہے اور 114 غيروابستہ تحريك كے ركن ممالك ايران كے ايٹمي پروگرام كے حق ميں ہيں صدر نے پوچھا ہے كہ كيا يہ ممالك عالمي برادري كا حصہ نہيں ہيں ؟ اور امريكہ اوربعض يورپي ممالك كے رہنما جو اپني قوموں كے درميان بھي چنداں مقبوليت نہيں ركھتے ہيں خود كو عالمي برادري كا ٹھيكيدار تصور كرتے ہيں صدر نے يورپ اور امريكہ كي طرف سے طاقت اور دھمكي آميز ادبيات كو مسترد كرديا اور كہا كہ اس قسم كي دھمكياں تو دنيا كي كمزرترين قوميں بھي برداشت نہيں كرتي ہيں صدر نے كہا كہ ہم اپنے قومي اور ملكي حقوق ومفادات كا ہرحال ميں بھرپور دفاع كريں گے
صدر احمدي نژاد نےكہا كہ
يورپي تجاويز پر قومي منافع كي بنياد پر ہي فيصلہ كيا جائے گا // ايران كي غيور قوم سمندر كے طوفان كي طرح ہر حملہ آور كو ساحل كے پتھروں پرپٹك دے گي
صدر احمدي نژاد نے كل رات امام خميني (رہ) كي سترہويں برسي كے موقع پر حرم امام خميني (رہ) ميں لاكھوں افراد كے شاندار اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ كوفي عنان نے يورپي تجاويز كے بارے ميں ہم سے جلدي نہ كرنے كو كہا ہے اور ہم بھي اس سلسلے ميں عجلت سے كام نہيں ليں گے ليكن يورپي تجاويز پر قومي منافع كي بنياد پر ہي فيصلہ كيا جائے گا
News ID 335480
آپ کا تبصرہ