مہرخبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ امريكي صدر اور وزير خارجہ بين الاقوامي سطح پر مصنوعي بحران پيدا كرنے كي كوشش كررہے ہيں عالمي برادري كو ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پر كوئي تشويش لاحق نہيں ہے انہوں نے كہا كہ ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كے خلاف امريكي حكام دوسرے ممالك كي حمايت حاصل كرنے ميں ناكام ہوگئے ہيں اور اس بات پر وہ برہم ہيں اور ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام كو كہيں زيادہ بڑھا چڑھا كر پيش كررہے ہيں اور حقائق پر پردہ ڈالنے كي كوشش كررہے ہيں ايران كے ايٹمي پروگرام ميں پيشرفت اور ترقي پر آگ بگولہ ہيں اور عالمي برادري كو اپنے ہمراہ كرنے ميں اب تك ناكام رہے ہيں كيونكہ عالمي برادري كو معلوم ہے كہ ايران كا ايٹمي پروگرام بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے انسپكٹروں كي نگراني ميں انجام پا رہا ہے انھوں نے كہا كہ ايران سے كسي بھي ملك كو كوئي خطرہ لاحق نہيں ہے اورامريكہ مكر و فريب كے ذريعہ عالمي برادري كو گمراہ كرنے كي ناكام كوشش كررہا ہے انھوں نے كہا كہ امريكہ عالمي اداروں كو كمزور كرنے كي اپني پاليسيوں پر گامزن ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ
عالمي برادري كو ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پر كوئي تشويش لاحق نہيں ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا ہے كہ امريكي صدر اور وزير خارجہ بين الاقوامي سطح پر مصنوعي بحران پيدا كرنے كي كوشش كررہے ہيں اور عالمي برادري كو ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام پر كوئي تشويش لاحق نہيں ہے
News ID 315506
آپ کا تبصرہ