مہرخبررساں ايجنسي كے سياسي نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان نے اپني ہفتہ وار پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ يورپ كے ساتھ مذاكرات ٹھوس اصولوں كي بنياد پر ہونے چاہيں انھوں نے كہا كہ روس نے اس سلسلے ميں ابھي تك ايران كو كوئي تجويز پيش نہيں كي ہے ليكن ايران كے پرامن ايٹمي ايندھن كو ايران كے اندر بنانے كي ہرتجويز پر غور كيا جائے گا انھوں نے كہا كہ تحقيق اور توسيع كا موضوع الگ ہے جس كے لئے مذاكرات كي كوئي ضرورت نہيں ہے انھوں نے يورپ اور ايران كے درميان ہونے والے مذاكرات كے احتمالي وقت كے بارے ميں كہا كہ اجلاس كے ضمن اور مذاكرات كے دوران يورپ نے بعض تجاويز پيش كي ہيں ليكن يہ تجاويز غيرسركاري اور واضح نہيں ہيں انھوں نے كہا كہ ہم يورپ كے ساتھ منطقي اور معقول مذاكرات كے خواہاں ہيں انھوں نے ايران كے بعض شرائط كے بارے ميں كہا كہ (1)ايران ايٹمي ايجنسي كے مقررات اور NPT" " كي روشني ميں مذاكرات كا خواہاں ہے (2) ايران كے ساتھ تبعيض آميز رفتار ترك كردي جائے كيونكہ ہم نہ تواپنے حق سےزيادہ مانگ رہے ہيں اور نہ اپنے حق سے كم پر راضي ہونگے (3) مذاكرات كا موضوع واضح اور مشخص ہونا چاہيے ايٹمي ايندھن كے تحقق كے لئے عيني تضمين ہوني چاہيے (4) مذاكرات كا وقت بھي معين اور مشخص ہونا چاہيے اور مذاكرات ميں وقت كو تلف نہيں كرنا چاہيے اگر يورپي ان شرائط كو قبول كرتے ہوئے تومذاكرات كي تاريخ معين كريں تو ہم اس پر غور كريں گے ترجمان نے كہا كہ ايران كي ايٹمي توانائي كي پاليسي ہمہ گيراورتمام ممالك كوشامل ہے لہذا ايران كے وزير خارجہ جناب متكي نے برطانوي وزير خارجہ كے علاوہ آسٹريليا ، فرانس اور بيلجئم كے وزراء خارجہ كے ساتھ بھي گفتگو كي اور ايران ميں غير وابستہ ممالك كے تين اركان كي موجودگي ايران كي ہمہ گيرسفارتي پاليسي كا آئينہ دار ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان
يورپ كے ساتھ مذاكرات كے لئے ايران كے شرائط // منافقين پست ہيں جن كے لئے ہم اپنا وقت ضائع نہيں كريں گے // رائٹرز نے نطنز كے بارے ميں افسانہ تراشہ ہے
وزارت خارجہ كے ترجمان حميد رضا آصفي نے كہا كہ يورپ كے ساتھ مذاكرات ٹھوس اصولوں كي بنياد پر ہونے چاہيں روس نے اس سلسلے ميں ابھي تك ايران كو كوئي تجويز پيش نہيں كي ہے ليكن ايران كے پرامن ايٹمي ايندھن كو ايران كے اندر بنانے كي ہرتجويز پر غور كيا جائے گا البتہ تحقيق اور توسيع كا موضوع الگ ہے جس كے لئے مذاكرات كي كوئي ضرورت نہيں ہے
News ID 259075
آپ کا تبصرہ