8 جون، 2026، 12:28 AM

لبنان میں شہداء کی تعداد 3613 تک پہنچ گئی، صور اور نبطیہ پر شدید اسرائیلی بمباری

لبنان میں شہداء کی تعداد 3613 تک پہنچ گئی، صور اور نبطیہ پر شدید اسرائیلی بمباری

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 2 مارچ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 3613 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 11 ہزار 72 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 3613 ہو گئی ہے جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صرف آج ضاحیہ بیروت پر ہونے والے حملے میں دو افراد جان بحق اور 11 زخمی ہوئے، جبکہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں بمباری کے نتیجے میں مزید جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے شہر صور اور ضلع نبطیہ میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ نبطیہ کے متعدد دیہات پر حملوں میں کم از کم چھ افراد شہید اور دو زخمی ہوئے۔

News ID 1939629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha