6 مارچ، 2026، 2:27 PM

قیادت کی عبوری کونسل کا چوتھا اجلاس

قیادت کی عبوری کونسل کا چوتھا اجلاس

عبوری قیادت کونسل نے اپنے چوتھے اجلاس میں، مسلح افواج کی مکمل حمایت، عوامی ضروریات اور ادویات کی فراہمی اور نئے رہبر کے انتخاب کے لئے مجلس خبرگان کے اجلاس کی تشکیل کیلئے منصوبہ بندی پر غور کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سربراہی میں عبوری قیادت کونسل کا چوتھا اجلاس تشکیل پایا۔

اس اجلاس میں قومی اعلی سلامتی کونسل کے جنرل سیکرٹری نے جنگ کی آخری صورت حال کی رپورٹ پیش کی اور کونسل کے اراکین نے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے، اس جنگ میں مسلح افواج کو تقویت دینے کے لئے فیصلے کیے۔

اس کے علاوہ، اس اجلاس میں مجلس خبرگان کے اجلاس کی تشکیل اور ملک کے مستقبل کے رہبر کے انتخاب کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔

کونسل کے اراکین نے امریکہ کے صدر کے ایران کے آئندہ رہبر کے بارے میں ناپختہ اور بے معنی بیانات کے حوالے سے کہا کہ اس قسم کے رویے سے دشمن کے مذموم مقاصد کی گہرائی ظاہر ہوتی ہے اور عظیم ایرانی قوم کبھی بھی کسی کو اپنے داخلی امور مداخلت کی اجازت نہیں دے گی اور اپنی مزاحمت اور استقامت کے ذریعے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے گی۔

اس اجلاس میں ملک کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، خاص طور پر اشیائے ضروری اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں، اہم فیصلے کیے گئے۔

News ID 1938395

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha