مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹی وی نیٹ ورک اے۔بی۔سی نے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دو اہم نکات پر فریقین نے اتفاق کر لیا ہے، تاہم حماس کی غیر مسلح کاری اور مستقبل کی حکومت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
باخبر ذرائع کے مطابق، معاہدے کے تحت صہیونی فوج اپنے دستوں کو متفقہ لائن تک پیچھے ہٹائے گی تاکہ قیدیوں کی رہائی کے لیے ماحول فراہم ہو سکے اور تمام قیدی 72 گھنٹوں کے اندر رہا کیے جائیں گے۔
اے۔بی۔سی کے مطابق، حماس کو غیر مسلح کرنے، غزہ کی حکومت کو عبوری ادارے کے سپرد کرنے اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے معاملات ابھی زیر غور ہیں اور ان پر بعد میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ