مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اپوزیشن رہنماؤں نے غزہ کے بارے میں جارحانہ اقدامات پر وزیر اعظم نتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر یائیر لاپیڈ نے کہا کہ نتن یاہو کی تجاویز کا مطلب یرغمالیوں کی موت ہے اور وہ ایک غیرقانونی اقلیتی کابینہ کی سربراہی کر رہے ہیں جسے چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔
لاپیڈ نے مزید کہا کہ غزہ پر قبضہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور اس کا کوئی حقیقی مقصد نہیں۔
ایک اور رہنما اویگدور لیبرمن نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاهو ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں اور اپنی سیاسی بقا کے لیے یرغمالیوں کو قربان کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ