9 اگست، 2025، 8:59 AM

سلامتی کونسل کا غزہ پر ہنگامی اجلاس مؤخر، اقوام متحدہ پر عالمی دباؤ میں اضافہ

سلامتی کونسل کا غزہ پر ہنگامی اجلاس مؤخر، اقوام متحدہ پر عالمی دباؤ میں اضافہ

بین الاقوامی حمایت اور فلسطینی نمائندوں کی فوری کارروائی کی اپیل کے باوجود، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غزہ سے متعلق اجلاس اتوار تک ملتوی کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر مکمل قبضے کی صہیونی منصوبہ بندی کے بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہفتہ منعقد ہونا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اتوار تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب روس، چین، صومالیہ اور الجزائر نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کی حمایت کی۔

قبل ازیں، فلسطینی اتھارٹی کے اقوام متحدہ میں نمائندہ ریاض منصور نے کہا تھا کہ کئی ممالک جلد ہی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست دیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ وزیراعظم نتن یاہو کی قیادت میں غزہ پر مکمل قبضے کی کوشش کررہی ہے، جسے روکنا ناگزیر ہے۔

News ID 1934753

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha