3 اگست، 2025، 1:36 PM

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف

ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی.

پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔

قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ دیں گے۔

News ID 1934666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • علی رضا لیلانی PK 10:08 - 2025/08/04
      0 0
      پاکستان و ایران دونوں اسلامی پڑوسی ممالک کو ایسی لازوال و دیرپا و مضبوط و مثالی دوستی کو ایسا فروغ دینا چاھئے کہ دونوں ممالک دنیا کی سپر طاقت بن کر ابھرے اور دنیا بھر میں انصاف اور امن قائم کرکے دکھائیں اور تمام ظالمین و شیاطین کو نابود کر دین