10 مارچ، 2026، 12:51 AM

وعدہ صادق4 آپریشن کا 33واں مرحلہ، امریکی اور صہیونی تنصیبات پر خیبر شکن میزائل فائر

وعدہ صادق4 آپریشن کا 33واں مرحلہ، امریکی اور صہیونی تنصیبات پر خیبر شکن میزائل فائر

سپاہ پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق4 کے 33 ویں مرحلے میں مقبوضہ فلسطین اور عرب ممالک میں صہیونی اور امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف جاری وعدہ صادق4 آپریشن کے تینتیسویں مرحلے میں خیبر شکن میزائل استعمال ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وعدہ صادق4 آپریشن کے تینتیسویں مرحلے میں مقبوضہ فلسطین کے مرکزی علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر متعدد خیبر شکن میزائل فائر کیے گئے جن میں سے دس سے زائد میزائل اپنے ہدف پر لگے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے جنگ کے نقصانات کی خبروں پر شدید سینسر شپ کے باوجود سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز منتشر ہوئی ہیں جن میں ایرانی میزائل صہیونی پیٹریاٹ سسٹم کو بآسانی عبور کرتے دکھایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آپریشن دہشت گرد امریکی فوج کے پانچویں بحری بیڑے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

News ID 1938457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha