5 مئی، 2025، 9:28 AM

یمن کے میزائل حملے، مقبوضہ فلسطین کے لیے درجنوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ

یمن کے میزائل حملے، مقبوضہ فلسطین کے لیے درجنوں بین الاقوامی پروازیں منسوخ

یمنی تنظیم انصاراللہ کی جانب سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر کیے گئے میزائل حملے کے بعد عالمی فضائی کمپنیوں نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تل ابیب جانے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ سمیت اسرائیل کے مختلف مقامات کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے اپنی پروازوں کی سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ہسپانوی ایئرلائن نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر میڈرڈ سے تل ابیب جانے والی تمام پروازیں منسوخ کررہی ہے۔

اب تک دنیا کی 20 بڑی فضائی کمپنیاں تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرچکی ہیں۔ فضائی ٹریفک کنٹرول سینٹر کے تخمینے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 80 پروازیں بن گوریان ایئرپورٹ کے لیے منسوخ کی جاچکی ہیں۔

یہ صورتحال اسرائیلی معیشت کو سخت دھچکا پہنچا رہی ہے، جو پہلے ہی ایک وسیع جنگ کی وجہ سے مشکلات میں ہے۔

News ID 1932411

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha