مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک حماس نے اپنے سینئر ارکان کے دورہ تہران کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے مزاحمت کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخی کردار کو سراہا ہے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے فلسطینی قوم اور مزاحمت کے ساتھ ساتھ لبنان، یمن اور عراق میں حمایتی محاذوں کی حمایت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب نے مزاحمت کی شجاعانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے غزہ کو مزاحمت کے حامیوں کے لئے عالمی سطح پر ایک مثالی نمونہ میں تبدیل کرنے پر حماس کی تعریف کی۔
حماس نے اس بیان میں کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی فلسطینی قوم اور مزاحمت کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے سلسلے میں ملک کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے خطے کے ممالک سے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو میں حصہ لیں اور فلسطینی قوم کی مدد کریں۔
گزشتہ روز حماس کا ایک وفد تحریک کی اعلی کونسل کے عہدیدار محمد درویش کی قیادت میں تہران پہنچا اور رہبر معظم سمیت اعلی ملک حکام سے ملاقات کی۔
آپ کا تبصرہ