30 دسمبر، 2024، 5:22 PM

صیہونی سیکورٹی حلقوں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صیہونی سیکورٹی حلقوں کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تمام فریق ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل جنگ بندی کے لئے کوشاں ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکورٹی حلقے غزہ کی پٹی میں فوری طور پر مکمل یا جزوی جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں۔

اخبار یدیعوت احرونوت نے صیہونی فوج اور خفیہ سروس "شباک" کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ حماس اب بھی غزہ کی پٹی پر حکومت کر سکتی ہے۔

یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ صیہونی حکام نے ایک سال قبل غزہ میں حماس اور مزاحمتی قوتوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برعکس خود انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

News ID 1929189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha