مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے کچھ دیر پہلے جنوبی لبنان سے پسپائی شروع کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی فوج مرجعیون کے راستے الخیام کے علاقے میں اپنا فوجی سازوسامان بھیج رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں انجینئرنگ ٹیمیں جنوبی لبنان کے الخیام قصبے میں داخل ہو کر راستے کی رکاوٹیں دور کرنے کے ساتھ ناکارہ بموں اور میزائلوں کو بھی تباہ کریں گی۔
تاہم لبنانی فوج کو اپنی یونٹوں کی تعیناتی سے پہلے صہیونی دشمن کے انخلاء کے عمل کی تصدیق کرنی چاہئے۔
کیونکہ قابض رجیم نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کے بعد اس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے جنوبی علاقوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ