مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ سربراہ سید حسن نے تنظیم کے کمانڈر شہید ابونعمہ کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے شہداء شہادت کے بلندترین مرتبے پر فائز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہید ابونعمہ نے صہیونی حکومت کے خلاف جنگوں میں قابل تحسین کارنامے انجام دیے۔ اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ کے دوران شہید ابونعمہ 33 دن گولیوں کے سایے میں رہے۔ داعش کے خلاف جنگ میں انہوں نے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر حملے کی صورت میں لبنان کی سرزمین کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ