5 جولائی، 2024، 7:23 AM

ہر ووٹ دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح پیوست ہوگا، جنرل سلامی

ہر ووٹ دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح پیوست ہوگا، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل سلامی نے کہا ہے کہ کل صدارتی انتخابات میں پڑنے والا ہر ووٹ کمین گاہوں میں بیٹھے دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح پیوست ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے کل ہونے والے ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کی شرکت کو ایران کی سلامتی اور پیشرفت کے لیے نہایت اہم قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام خمینی اور رہبر معظم کی قیادت اور عوام او شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں انقلاب اسلامی ترقی کا سفر طے کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ان خواتین اور مرد دانشوروں کی کوششوں کا ثمر ہے جنہوں نے اقتصادی اور ٹیکنالوجی شعبے میں بے پناہ پابندیوں کے باوجود دن رات محنت کی اور ایران کو دنیا کے صف اول کے ممالک کی فہرست میں لاکھڑا کردیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ انقلاب اسلامی رہبر معظم کی مدبرانہ قیادت کا محصول ہے جنہوں نے خطرات میں لغزش کا شکار ہوئے پہاڑ کی طرح استواری کا مظاہرہ کیا۔ ان کے فیصلوں نے امریکہ کی تحقیر، اسرائیل کی تذلیل اور ایرانی قوم کے لیے امیدی کا سامان فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی طاقت کا نمونہ وعدہ صادق آپریشن کے دوران سامنے آیا۔ مختلف ممالک کے سربراہان اور وزرائے خارجہ شہید عبداللہیان کو فون کرتے تھے۔ رات کے اندھیرے اور دن اجالے میں رابطہ کرکے خطرات سے ڈراتے تھے۔ ممکنہ جنگ کے بارے میں انتباہ کرتے تھے۔ یہ سب دلیل ہیں کہ ہماری پوزیشن بہت اچھی ہے۔

News ID 1925186

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha