27 مئی، 2024، 8:30 AM

رفح پر صہیونی جارحیت عروج پر، چوبیس گھنٹوں میں 190 شہید

رفح پر صہیونی جارحیت عروج پر، چوبیس گھنٹوں میں 190 شہید

صہیونی حکومت نے رفح میں رہائشی کیمپوں پر حملہ کرکے مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جس سے شہید ہونے والوں کی تعداد 190 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی جنگی طیاروں نے رفح کے مغرب میں فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی بمباری کے نتیجے میں گذشتہ دن سے اب تک مجموعی طور پر 30 شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

بمباری کی وجہ سے کئی مکانات تباہ ہوگئے ہیں جن کے نیچے کئی لوگ دبے ہوئے ہیں۔ ملبوں کو ہٹاکر لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی حکومت نے کہا ہے کہ صہیونی غاصب فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی پناہ گزینوں کے دس مراکز پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور 190 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

شہداء میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ غزہ کے ادارہ امداد و نجات نے کہا ہے کہ صہیونی حملوں میں خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

News ID 1924334

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha