10 مئی، 2024، 1:01 PM

اسرائیل کو تاریخی بحران کا سامنا ہے، سابق سربراہ شاباک

اسرائیل کو تاریخی بحران کا سامنا ہے، سابق سربراہ شاباک

اسرائیل ہوم سیکورٹی ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تاریخ میں کبھی اتنا بڑا بحران پیش نہیں آیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی ہوم سیکورٹی ایجنسی شاباک یا شین بت کے سابق سربراہ یاکوف پیری نے صہیونی حکومت کو درپیش بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں کوئی قابل لیڈر نہیں جو عوامی مشکلات کا حل پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر خود فیصلے کرتے ہیں جس کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اسرائیل کو اتنے بڑے بحران میں مبتلا کبھی نہیں دیکھا ہے۔ حالات نہایت تشویشناک اور مایوس کن ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ کی جنگ میں صہیونی فوج کو ہونے والے سنگین نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے سینکڑوں فوجی جوانوں کو کھودیا ہے۔

نتن یاہو نے صدر جوبائیڈن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کی دفاعی امداد روک کر غلطی کی ہے۔

اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے نمائندے گیلاد اردان نے بھی امریکہ کی جانب سے تل ابیب کی دفاعی امداد روکنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1923867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha