10 اپریل، 2024، 3:40 PM

عالم اسلام میں نئی ​​تبدیلیاں آرہی ہیں/ یوم القدس عوامی جوش و خروش کا دن تھا، رہبر معظم انقلاب

عالم اسلام میں نئی ​​تبدیلیاں آرہی ہیں/ یوم القدس عوامی جوش و خروش کا دن تھا، رہبر معظم انقلاب

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے غزہ کے مسئلے کو عالم اسلام کے مسائل میں سرفہرست اور احساس ذمہ داری کا متقاضی قرار دیتے ہوئے فرمایا: اقوام عالم حتیٰ کہ غیر مسلم اقوام کے دل بھی فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح عید الفطر کے موقع پر حکومتی عہدیداروں، اسلامی ممالک کے سفیروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ایک گروپ سے ملاقات میں عالمی یوم القدس کے مارچ میں ایرانی عوام کی شاندار شرکت اور جوش و خروش کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کا حقیقی شکریہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے حکام کی مسلسل کوششوں سے ہی حاصل ہوگا۔

انہوں نے عیدالفطر کی مناسبت سے ایرانی قوم اور تمام مسلم اقوام کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے اس سال کے یوم القدس کے جلوس میں عوامی جوش و خروش کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ یوم القدس کا مارچ حقیقی معنوں میں ایک زبردست عوامی تحریک تھی۔ 

آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے مسئلے کو عالم اسلام کے مسائل میں سرفہرست اور ہر ایک کی احساس ذمہ داری کا متقاضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم کے دل فلسطین اور غزہ کے ساتھ ہیں۔ حتی کہ  یورپ اور  امریکہ میں بھی صیہونیوں کے جرائم کے خلاف عوام احتجاج کر رہے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اقوام عالم کا مسئلہ بن گیا ہے اور عالمی میڈیا پر صیہونیوں کے طویل مدتی تسلط کے باوجود عالمی منظرنامے میں توجہ حاصل کر رہا ہے۔ تاہم قوموں کی بیداری اور احساس ذمہ داری کے احساس کے باوجود بدقسمتی سے حکومتیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی ہیں۔

حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کو بعض اسلامی ممالک کی طرف سے ہونے والی امداد کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ امداد اور صیہونی حکومت کے کمزور اداروں کی تقویت دونوں امت اسلامیہ اور خود ان ملکوں کے ساتھ خیانت ہے۔ 

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ اسلامی ریاستوں کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو منقطع کرنے کی اسلامی جمہوریہ ایران کی توقع پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا کہ کم سے کم توقع یہ ہے کہ اسلامی ممالک کی حکومتیں صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات عارضی طور پر منقطع کر لیں۔

News ID 1923224

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha