10 مارچ، 2024، 8:10 PM

رہبر معظم انقلاب کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو تمغہ "فتح" کا اعزاز

رہبر معظم انقلاب کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب کو  تمغہ "فتح"  کا اعزاز

رہبر معظم کی طرف سے تمغہ فتح ملنا سپاہ کی اطمینان بخش کارکردگی کی علامت ہے، جنرل سلامی

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب کو تمغہ "فتح" عطا کیا ہے۔

اس موقع پر پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب نے آج سپاہ پاسداران انقلاب کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمغہ "فتح" سے نوازا۔ 

یہ اعزاز سپاہ اور بسیج کے جوانوں کی قربانیوں اور بے لوث خدمات کا اعتراف ہے جو اس خادم کو علامتی طور پر عطا کیا گیا۔

اس تمغے میں میرا حصہ سب سے کم ہے اور جو سپاہی اس ملک کی سرحدوں یا خلیج فارس میں بحری جہازوں کی حفاظت کرتے ہیں یا میزائل اور ڈرون سائٹس پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ان کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔

سپاہ پاسداران کے جوانوں کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ سیلاب، زلزلے اور کورونا کے دور میں لوگوں کی مدد کے لیے سب سے پہلے میدان عمل میں وارد ہوتے ہیں اور آخری لمحے تک مصروف خدمت رہتے ہیں۔

News ID 1922506

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha