18 مارچ، 2023، 8:38 AM

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ/عمران خان زمان پارک سے روانہ

اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ/عمران خان زمان پارک سے روانہ

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈز یا کسی شخص کے اسلحہ لےکر چلنے پر پابندی ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق  اسلام آباد میں سکیورٹی گارڈز  یا کسی شخص کے اسلحہ لےکر چلنے پر پابندی ہے، شہری جی 11 ون اور جی 10ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہےکہ  شہری  شناختی دستاویزات  ہمراہ  رکھیں اور چیکنگ کے دوران  پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

خیال رہےکہ توشہ خانہ کیس میں آج  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

عمران خان اسلام آباد کیلئے زمان پارک سے روانہ

توشہ خانہ کیس کی سماعت آج جوڈیشل کمپلیکس کی نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف F8 کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس G11 میں پیش ہوں گے۔

عمران خان قافلے کی شکل میں براستہ موٹروے اسلام آباد پہنچیں گے، تحریک انصاف کے کارکنان بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں۔

News ID 1915345

لیبلز