مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکی ایوان نمائندگان میں واحد افریقی نژاد مسلمان خاتون الہان عمر کو امریکی ایوان نمائندگان کی سب سے اہم کمیٹی سے باہر نکالنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے جمعے کو ایک ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس کی تنقیدی رجحان رکھنے والی خاتون کی آواز کا بائیکاٹ کرنا امریکہ میں پارلیمانی جبر کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سے سیاہ فام مسلمان اور اسرائیلی نسل پرستی کی ناقد الہان عمر کو نکالنا عورت، زندگی، آزادی کے نعرے سے امریکہ کی عملی وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ وہی نعرہ ہے جسے امریکہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لئے استعمال کرتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کو اسرائیل اور امریکہ کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر متنازعہ بیانات پر خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹانے کی قرارداد منظور کی۔
آپ کا تبصرہ