اب كوئي عذر باقي نہيں رہا اور مسلمانوں كے امرميں غفلت اور سستي كرنا بہت بڑا اور ناقابل معاف گناہ ہے

اس قوم كي قدر و قيمت جان ليں اور اس كي خدمت ميں كوتاہي نہ كريں // اپنے ماہرين كي تعريف اور قدرداني كريں اور انكے ذوق اور شوق كو بڑھانے كےلئے انكي مالي اور معنوي مدد كريں // اب كوئي عذر باقي نہيں رہا اور مسلمانوں كے امرميں غفلت اور سستي كرنا بہت بڑا اور ناقابل معاف گناہ ہے

چودہ سال قبل انقلاب اسلامي كے معمار حضرت امام خميني (رہ) كي روح قفس عنصري سے پرواز كرگئي اور وہ اپنے رب حقيقي سے جاملے اور جاں نثار شہيدوں كے عظيم كارواں كے ساتھ ملحق ہوگئے اس تاريخي اور آہنين انسان كے سياسي اور الہي وصيت نامہ كا اقتباس پيش كرنے كي سعادت حاصل كررہے ہيں

بھائيو ! آپ ان اوراق كا ميري  موت كے بعد مطالعہ كريں گے اس وقت ميں آپ كے پاس نہيں ہوں گا كہ اپنے فائدے اور مقام و منزلت اور منصب حاصل كرنےكے لئے آپكے دلوں سے بازي كروں گا كيونكہ آپ لائق اور شائستہ جوان ہيں اس لئے ميں چاہتا ہوں كہ دونوں جہانوں كي سعادت حاصل كرنے كے لئے آپ اپني جواني كو خداوند متعال اور اسلام اور جمہوري اسلامي كي راہ ميں صرف كريں اور خداوند غفور سے دعا كرتا ہوں كہ وہ آپ كو انسانيت كے سيدھے راستے كي ہدايت كرے اور اپني رحمت واسعہ كے ذريعہ ميري اور آپكي كوتاہيوں سے چشم پوشي فرمائے تم بھي خلوتوں ميں اسي چيز كو خداوند سے طلب كرنا كيونكہ وہ ہادي اور رحمان ہے

پارليمنٹ اور حكومت كو بھي سفارش كرتا ہوں كہ وہ اس قوم كي قدر و قيمت جان ليں اور اس كي خدمت ميں كوتاہي نہ كريں اپنے ماہرين كي تعريف اور قدرداني كريں اور انكے ذوق اور شوق كو بڑھانے كےلئے انكي مالي اور معنوي مدد كريں  اب كوئي عذر باقي نہيں رہا اور مسلمانوں كے امرميں غفلت اور سستي بہت بڑا اور ناقابل معاف گناہ ہے

ميں سكون خاطر، مطمئن دل ، خوش و خرم روح اور پراميد ضمير كے ساتھ بہ فضل و كرم الہي ، بہنوں اور بھائيوں كي خدمت سے اجازت لے كر اپنے ابدي مقام كي طرف روانہ ہورہاہوں  مجھے آپ كي نيك دعاؤں كي سخت ضرورت ہے اور خدائے رحمان و رحيم سے ميري دعاہے كہ وہ خدمت ميں كوتاہي پر ميرے قصور اور غلطيوں كو معاف كرے ، قوم سے بھي مجھے اميد ہے كہ وہ ميري طرف سے كي جانےوالي اور ہونے والي كوتاہيوں سے درگذر كرے گي اور پوري طاقت ، ہمت اور عزم مصمم كے ساتھ آگے بڑھتي رھے گي

 

News Code 191363

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =