9 جون، 2022، 5:44 PM

بھارت میں صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو ہوں گے

بھارت میں صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو ہوں گے

ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان میں صدارتی انتخابات رواں برس 18 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ صدر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون مقرر کی گئی ہے۔ بھارت کےموجودہ صدر رام ناتھ کووند کی مدِت صدارت 24 جولائی کو مکمل ہوجائے گی اور اگلے صدر کا انتخاب اس سے ایک دن قبل ہونا ضروری ہے، نئے صدر 25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں 4 ہزار 809 رائے دہندگان ووٹ دیں گے۔ بھارت میں صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹ شمار کیے جاتے ہیں۔ الیکٹورل کالج میں پارلیمنٹ (راجیہ سبھا اور لوک سبھا) کے 776 ارکان اور ریاستی اسمبلیوں کے 4 ہزار 809 ارکان شامل ہیں۔اب تک کسی سیاسی جماعت نے اس اعلیٰ ترین آئینی منصب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

News ID 1911145

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha