8 جون، 2022، 10:42 AM

ایرانی وزیر خارجہ کا بھارتی وزارت خارجہ میں شاندار استقبال

ایرانی وزیر خارجہ کا بھارتی وزارت خارجہ میں شاندار استقبال

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں ہندوستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اعلی وفد کے ہمراہ ہندوستان پہنچ گئے ہیں جہاں ہندوستانی وزارت خارجہ کے حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان ، ہندوستانی وزير خارجہ کی سرکاری دعوت پر ہندوستان پہنچے ہیں جہاں وہ ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکراور دیگر اعلی حکام کے ساتھ  باہمی تعاون اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دہلی کے علاوہ ممبئی اور حیدر آباد کا دورہ بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ بھارت کے سیاسی حکام کے علاوہ  بھارت کی مذہبی شخصیات کے ساتھ بھی گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1911129

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha