4 مئی، 2022، 6:10 PM

ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے

ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی اور حماس نے اپنے تازہ بیانات میں مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی اور حماس  نے اپنے تازہ بیانات میں مسجد الاقصی کے بارے میں اسرائیل کی گھناؤنی سازش کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہم مسجد الاقصی اور بیت المقدس کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔

جہاد اسلامی نے صہیونیوں کو مسجد الاقصی پر حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھوں نے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی تو ہم مسجد الاقصی کے دفاع میں دریغ نہیں کریں گے۔ مسجد الاقصی پر حملہ اسلامی مقدسات اور فلسطینی عوام پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

ادھر فلسطینی تنظيم حماس نے بھی اپنے ایک بیان میں صہیونیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی حکومت آگ سے کھیلنا بند کردے ورنہ اسے تباہی اور جنگ کا سامنا کرنا پڑےگا۔ حماس کا کہنا ہے کہ صہیونیوں کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور اسرائیلی پولیس نے بھی انھیں مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کی اجازت دی دی ہے۔

News ID 1910734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha