مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائیجیریا میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں زوردار دھماکے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی ریاست ریور میں ایک آئل ریفائنری کے ٹینک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے۔ دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ملازمین بری طرح جھلس گئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس دوران 100 افراد بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
تیل سے مالا مال ملک نائیجیریا کی یہ آئل ریفائنری غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی جس میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر تھے۔
بیروزگاری اور غربت کے شکار ملک نائیجیریا میں شہری کسی بھی ایسی آئل ریفائنری میں کام کرنے پر مجبور ہے جہاں حفاظتی انتظامات اور سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
آپ کا تبصرہ