15 مارچ، 2022، 1:12 PM

کرناٹک کے ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم

کرناٹک کے ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم

بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔ کرناٹک کے ہائیکورٹ نے ہندوانتہاپسندوں کی مرضی کا فیصلہ دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی برقراررکھنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف اپیلیں بھی خارج کردیں۔کرناٹک ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ حجاب مذہب کا لازمی حصہ نہیں ہے۔

کرناٹک کی مسلمان طالبات نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف کرناٹک ہائیکورٹ میں 5 درخواستیں دائرکی تھیں۔مسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم سپریم کورٹ نے ان کی درخواست کی سماعت سے انکارکردیا تھا۔

News ID 1910164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • zafar Iqbal IN 15:53 - 2022/03/15
      0 0
      عدالت کا شرمناک فیصلہ۔ یہ سراسر مسلم خواتین کو تذلیل کرنا ہے۔ امت مسلمہ کو اس سلسلے میں ہندوستانی مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔