16 فروری، 2022، 4:45 PM

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا

پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گراتے ہوئے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔ پاکستانی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور یہ قیمتیں 28 فروری تک لاگو رہیں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں12.03روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.53 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.43روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.08روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

News ID 1909879

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha