سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کرادی

سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے لئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کرادی ہے جس کے بعد عمرہ زائرین کو ہوٹل کا کمرہ اور ٹرانسپورٹ بک کرانے میں مدد ملےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے لئے نئی ایپ اعتمرنا متعارف کرادی ہے جس کے بعد عمرہ زائرین کو ہوٹل کا کمرہ اور ٹرانسپورٹ بک کرانے میں مدد ملےگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی (ص)  میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں " حجز خدمہ"کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اُن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

News Code 1909669

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =