مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی عدالت نے 2020 کے دہلی میں ہونے والے مذہبی فسادات کے مقدمے میں دنیش یادو کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔
دہلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پراسیکیوٹر برانچ اور عینی شاہدین نے کہا کہ دنیش یادو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا۔
ذرائع کے مطابق دنیش یادیو نے فسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر نذر آتش کردیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو 12 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
دہلی میں 2020 میں ہونے والے مسلمان مخالف فسادات میں 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق یہ فسادات دلی کی تاریخ کے بدترین فسادات قرار دیے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ