امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔ شمالی کیرولائنا میں برفانی طوفان کے دوران کاربےقابو ہونے کے باعث2 افراد ہلاک ہوگئے، شمالی کیرولائنا کے کچھ حصوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی، جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

News Code 1909529

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =