15 جنوری، 2022، 7:24 PM

جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موسم میں غیرمتوقع تبدیلی اس حادثے کا سبب بنی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اچانک موسم تبدیل ہونے سے ہیلی کاپٹر بادلوں میں چلا گیا اور پائلٹ کے کنٹرول سے خارج ہوگیا۔ اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کسی تکنیکی خرابی یا پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے حادثے سے دوچار ہوا تاہم ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ان مفروضوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہیلی کاپٹر کا یہ حادثہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ ماہ پیش آیا تھا جس میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1909510

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha