مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرخیرپور میں رشتے داری کے تنازعے پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں4 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق خیرپور کی تحصیل پیر جوگوٹھ کے نواہی گاؤں ہزارو خان خروس میں خروس برادری کے دو گروپوں میں رشتے داری کے تنازعے پر تصادم ہوگیا جس میں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے باعث چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
آپ کا تبصرہ