میکسیکو میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک

میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور 58 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرک الٹنے سے 53 تارکین وطن ہلاک اور 58  زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق میکسیکوکے جنوبی علاقے میں حادثے کا شکارہونے والے کارگو ٹرک میں 107 پناہ گزین سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گیا اور پیدل چلنے والوں کے لئے بنائے گئے پل سے ٹکرا گیا۔ ٹرک میں سوارتارکین وطن کا تعلق وسطی امریکہ سے تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پرانسانی اسمگلروں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ 40 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

News Code 1909101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha