پاکستان اور بھارت نے سفارتی ویزے جاری کردیئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تناؤ کے باوجود ایک بار پھر سرکاری ویزوں کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک نے سفارتکاروں اور اہلکاروں کو ویزے جاری کر دیئے، 5 اگست 2019 ء کے بعد دوسری بار سرکاری ویزے جاری کیے گئےہیں۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر تک دی گئی ویزا درخواستوں پر ویزے جاری کئے گئے،بھارت نے 20 پاکستانی سفارت کاروں اور اہلکاروں ویزے جاری کیے جبکہ پاکستان نے 6 بھارتی سفارت کاروں اور اہلکاروں کو ویزے دیئے،ویزوں کے اجرا کے بعد ایک دوسرے کے ملک میں تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا۔

News Code 1909066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =