15 نومبر، 2021، 10:56 AM

افغانستان کے امور میں ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کابل پہنچ گئے

افغانستان کے امور میں ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے کابل پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے کاظمی قمی کابل پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ طالبان کی عبوری کابینہ کے سربراہ ملا محمد حسن آخوند، کابینہ کے نائب سربراہ ملا برادر اور عبوری وزیر خارجہ ملا متقی سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے افغانستان کے امور میں خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حسن کاظمی قمی افغانستان کے تین روزہ دورے کے دوران افغانستان میں طالبان کی عبوری کابینہ کے سربراہ  ملا محمد حسن آخوند، کابینہ کے نائب سربراہ ملا برادر اور طالبان کے عبوری وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی کے ساتھ افغانستان کے مختلف موضوعات کے بارے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ان ملاقاتوں کے دوران افغانستان کے مظلوم عوام کو مدد بہم پنہچانے کے طریقہ کار اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ کاظمی قمی نے کابلایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ افغانستان چار دہائیوں سے اسلام مخالف اور سامراجی طاقتوں کے قبضہ ميں ر ہا ہے جس کی بنا پر افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر سکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے اور وہ اس ملاقات میں طالبان حکام کے ساتھ سرحدوں پر سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور دہشت گردی کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت کریں گے۔

News Code 1908844

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha