9 نومبر، 2021، 10:14 AM

ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع

ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع

اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ویزے کی بحالی کے سبب ایران سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی ویکسی نیشن اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے سبب پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں بحال کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر رواں برس ماہِ اپریل میں پاکستان سے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔

News ID 1908779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha