امریکہ میں ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے میں تصادم / 2 افراد ہلاک

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں دوران پرواز ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تصادم کے بعد ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم طیارے نے زمین پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔طیارے میں دو افراد سوار تھے جنھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

News Code 1908384

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =