مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج نے ترال کے گاؤں جانے سے روکنے کے لیے ایک بار پھر گھر پر نظربند کر دیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کی حقیقی تصویریہ ہے، بھارتی حکومت وادی آنے والے معززین کو گائیڈڈ پکنک ٹورز کے بجائے وادی کی اصل تصویر دکھائے۔ اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی کو ضلع پلوامہ میں متاثرہ کشمیری خاندان سے ملنے کے لیے جانا تھا۔
آپ کا تبصرہ