یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلاء کو ناکامی قراردیدیا

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے مطابق افغانستان سے مغربی افواج کا انخلا اجتماعی ناکامی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کے مطابق افغانستان سے مغربی افواج کا انخلا اجتماعی ناکامی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین نے افغانستان کے بحران پر قرارداد پاس کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق قرارداد کے حق میں 536 اور مخالفت میں 96 ووٹ آئے۔ 

یورپین پارلیمنٹ کے مطابق افغانستان سے مغربی افواج کا انخلا اجتماعی ناکامی ہے۔ افغانستان میں چین ، روس اوردیگر علاقائی ممالک  کو اسٹریٹیجک برتری ملی ہے۔

قرارداد کے مطابق یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت واپس نہ بیھجا جائے۔ یورپین پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین کیلیے پڑوسی ممالک کی مدد کی جائے۔

News Code 1908196

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =