17 ستمبر، 2021، 7:04 PM

ایران شانگہائی تعاون تنظيم کا مستقل رکن منتخب ہوگیا

ایران شانگہائی تعاون تنظيم کا مستقل رکن منتخب ہوگیا

تاجیکستان کے سربراہی اجلاس میں شانگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مستقل رکن کے عنوان سے منتخب کرکے اس سے متعلق دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان میں شانگہائی تعاون تنظیم کے21 ویں سربراہی اجلاس کے اختتام میں شانگہائی تعاون تنظیم کے 8 مستقل رکن ممالک نے اسلامی جمہوریہ ایران کو مستقل رکن کے عنوان سے منتخب کرکے اس سے متعلق دستاویزات پر دستخط کردیئے ہیں۔شانگہائی تعاون تنظیم کے 8 مستقل ارکان نے ایران کی اس تنظیم میں مستقل رکنیت کو اتفاق آسے منظور کرلیا ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق ایران اس کے بعد شانکہائی تعاون تنظيم کا نواں دائمی اور مستقل رکن بن گيا ہے۔

News ID 1908192

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha