بولیویہ میں بس کھائی میں گرگئی، 23 افراد ہلاک

جنوبی امریکی ملک بولیویہ میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک بولیویہ میں بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق بس میں 33 مسافر سوار تھے جب کہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ جب میں نے بریک لگایا تو بس میں بریک ہی نہیں تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں بس ڈرائیور کی اہلیہ بھی ہلاک ہوگئی جب کہ حادثہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

News Code 1908076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =